لاہور ایکسپو سینٹر میں کورونا ویکسین ختم ہونے پر شہری پھٹ پڑے ، دروازے توڑ کر اندر داخل

لاہور : ایکسپو سینٹرمیں کورونا ویکسین ختم ہونے پر شہری دروازے توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور شیشے توڑ ڈالے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویکسین ختم ہوچکی ہے شہری واپس جانے کوتیارنہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ایکسپو سینٹرمیں کورونا ویکسین کی کمی پر شہری پھٹ پڑے اور ایکسپوسینٹر کے دروازے توڑ کر اندر داخل ہوگئے، اس دوران شہریوں نے دروازوں کے شیشے بھی توڑ ڈالے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ صبح سےکھڑےہیں لیکن ویکسین نہیں لگائی جارہی جبکہ انتظامیہ نے عملے کو کاؤنٹرزبندکرنےکاحکم دے دیا تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویکسین ختم ہوچکی ہے شہری واپس جانے کوتیارنہیں۔