وزیراعظم عمران خان کا ایران کے صدراتی انتخابات میں ابراہیم رئیسی کو کامیابی پر مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے ایران کے صدراتی انتخابات میں ابراہیم رئیسی کو کامیابی پر مبارکباد دی۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کےتیرہویں صدارتی انتخابات میں تاریخی فتح سمیٹنے پر میں عزت مآب برادر ابراھیم رئیسی کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ علاقائی امن اورترقی کیلئے ابراہیم رئیسی کے ساتھ ملکر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کےمابین برادرانہ تعلقات میں مزید پختگی، علاقائی امن، ترقی اور خوشحالی کےحصول کیلئے میں انکےساتھ مل کر کام کرنےکا خواہاں ہوں۔