'پاکستان میں تلخیوں کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے, آئی ایم ایف کے پاس جانا سب کی مجبوری ہوتی ہے: وزیر داخلہ شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو تلخیاں کم کرنے کی دعوت دے دی۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں اسمبلی میں جوا ہوا اس سے ایوان کو عزت نہیں ملی، اب انتخابات کو بہتر کرنے کی جانب جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو الیکشن اصلاحات پر مل بیٹھنا چاہیے، ایسا نہ ہوا تو جتنا بھی شفاف الیکشن کرایا بائیڈن اور ٹرمپ والا حال ہو گا۔افغان بارڈر سے متعلق انہوں نے کہا کہ افغان بارڈر پر 88 فیصد فینسنگ مکمل ہو چکی ہے، افغانستان میں آئندہ 2 ماہ بہت اہم ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ ماضی میں بجلی کے کیے معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے تو تمام مسئلے حل ہو سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس تو سارے ہی جاتے ہیں، ان کے پاس جانا سب کی مجبوری ہوتی ہے.