کراچی کنگز کا 177 رنز کا ہدف, ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ, اب تک دو وکٹ کے نقصان پر 51 رنز بنا لیے

ابوظہبی: پی ایس ایل 6 کے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ابوظہبی میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے دانش عزیز کی جارحانہ اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 176 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بیٹنگ کا آغاز کر تے ہوئے اب تک دو وکٹ کے نقصان پر 51 رنز بنا لیے ہیں ہدف کے حصول کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری ہے ۔اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے بابراعظم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا، بابراعظم 23 اور شرجیل خان 45 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔