اپوزیشن انتخابی اصلاحات کے لئے حکومت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود

تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ادوار میں ملک میں لوٹ مار کی گئی۔ معیشت کی بحالی دیکھ کراپوزیشن کے پاس شور شرابا کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ایک گروپ چاہتا ہے کہ قومی اسمبلی کی کارروائی نہ چلے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات سمیت قومی ایشوز پر سنجیدہ نہیں۔