کراچی کنگزنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر لاہور قلندزرکو واپسی کا راستہ دکھا دیا، قلندرز لیگ سے باہر

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے اور لاہور قلندرز کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔ابوظبی میں کھیلے گئے لیگ کے 29ویں میچ میں کراچی کنگز نے گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔اوپنر بابر اعظم اور شرجیل خان نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 71 رنز کی شراکت قائم کی۔اس فتح کے ساتھ ہی کراچی کنگز نے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم بھی ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔