ملک میں کورونا ویکسین کی 10 لاکھ سے زائد خوراکیں موجود ہیں: معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ اس وقت ملک میں کورونا ویکسین کی 10 لاکھ سے زائد خوراکیں موجود ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ کل تک 15 لاکھ جب کہ 22جون تک 25 لاکھ ویکسین کی خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ 23 اور 30 جون کے درمیان 20 سے30 لاکھ مزید خوراکیں پہنچنے کا امکان ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 30 جون تک پاک ویک کی 4لاکھ خوراکیں بھی تیارہوجائیں گی، ویکسی نیشن نظام پر دباوَ مقامی سطح پر ویکسین کی تقسیم کے باعث ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین کی قلت پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے بیشتر شہروں میں ویکسینیشن کا عمل رک گیا ہے۔