وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پاکستان میں شعبہِ صحت کی بہتری کیلئے ایک اور بڑا اقدام.
وزیرِ اعظم کا ملک گیر CPR ٹریننگ کے انعقاد کا فیصلہ.
ایمرجنسی حالات میں جان بچانے والی بین الاقوامی معیار کی CPR ٹریننگ لاکھوں زندگیاں بچانے میں معاون ثابت ہوگی. سلمان صوفی، سربراہ اسٹریٹجک ریفارمز.
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اس حوالے سے سربراہ اسٹریٹجک ریفارمز کو فوری اقدامات کی ہدایت.
جان بچانے والی CPR ٹریننگ کو اسکولوں کے نصاب میں شامل کیا جائے گا. سلمان صوفی
اسکے علاوہ ہر شہری کو CPR کی تربیت دینا بھی مہم کا حصہ ہوگا. سلمان صوفی.
آئندہ ہفتے اس ملک گیر مہم کے حوالے سے مکمل لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا. سلمان صوفی.
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شعبہ صحت میں میرٹ کی بالادستی، بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور صوبہ پنجاب میں ہسپتالوں کے قیام کو یقینی بنایا. سلمان صوفی.
وزیرِ اعظم وزراتِ عظمی سنبھالنے کے بعد قومی سطح پر صحت کے شعبے میں اصلاحات کا پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں. سلمان صوفی.
ملک گیر جان بچانے والی CPR کی تربیت کی مہم اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے. سلمان صوفی.