وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس

چولستان کے دور افتادہ علاقوں میں سولر واٹر پلانٹس لگانے کے مجوزہ پروگرام کا جائزہ لیا گیا کمشنر بہاولپور ڈویژن نے چولستان میں سولر واٹر پلانٹس لگانے کے حوالے سے بریفنگ دی چولستان میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بارشوں میں اضافے کے مجوزہ پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا چولستان کے دور افتادہ علاقوں میں سولر واٹر پلانٹس لگانے کا پروگرام بنایا ہے۔حمزہ شہباز سولر واٹر پلانٹس سے انسانوں کے ساتھ جانوروں کو بھی پانی فراہم کیا جائے گا۔حمزہ شہباز پراجیکٹ کے امور کو جلد حتمی شکل دی جائے ۔حمزہ شہباز یہ نیکی کا کام ہے، قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھ کر تیزی سے آگے بڑھا جائے۔حمزہ شہباز چولستان میں شیڈز میں ائیر کولر لگانے کا بھی جائزہ لیا جائے۔حمزہ شہباز نہر سے چولستان میں پانی کی سپلائی کے آپشن پر غور کیا جائے۔حمزہ شہباز اس اقدام سے ناصرف پانی کی قلت دور ہو گی بلکہ کھیتی باڑی کو فروغ ملے گا۔حمزہ شہباز چولستان میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بارش بڑھانے کا پائلٹ پراجیکٹ تیار کیا جائے۔حمزہ شہباز آئندہ ہفتے ٹائم لائن کے ساتھ فائنل پلان پیش کیا جائے۔حمزہ شہباز 4×4 ایمبولینس، موبائل سکولوں میں اضافے کے حوالے سے متعلقہ محکموں کی مشاورت سے حتمی سفارشات پیش کی جائیں۔حمزہ شہباز اجلاس میں سینٹر ممبر بورڈ آف ریونیو ،سیکرٹری جنگلات، سیکرٹری توانائی، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور متعلقہ حکام کی شرکت کمشنر بہاولپور ڈویژن، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی، ڈپٹی کمشنر، چیف انجینئر آبپاشی، ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور متعلقہ افسران وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے