الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن) کے درمیان تصادم کے واقعے کی انکوائری کا حکم
الیکشن کمیشن نے لاہور کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 167 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان تشدداور فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شفاف اور غیر جانبدار انکوائری کے لیے سی سی پی او لاہور کو ہدایات جاری کردیں۔
لاہور میں میں تشدد اور فائرنگ کے واقعہ کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہے۔الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے سی سی پی او لاہور کو واقعے کی تحقیات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد اور فائرنگ کے واقعے کی تفصیلی انکوائری رپورٹ فوری طور پر مرتب کی جائے۔