51 فیصد پاکستانی موبائل ایپس کیجانب سے اپنے ذاتی ڈیٹا کے استعمال سےلاعلم
گیلپ پاکستان کے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 51 فیصدپاکستانی موبائل ایپس کی جانب سے اُن کے ذاتی ڈیٹا کے استعمال سے لاعلم ہیں ۔
اس بات کا پتہ گیلپ پاکستان اور ورلڈ وائیڈ انڈیپینڈینٹ نیٹ ورک آف مارکیٹ ریسرچ کے سرویز سے چلاجس میں دنیا کے 39 ممالک کے 33 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا، پاکستان میں 01 ہزار افراد اس سروے کا حصہ بنے اور یہ سروے 15 اکتوبر سے 18دسمبر 2021 کے درمیان کیا گیا ۔سروے میں دیکھا گیا کہ 51 فیصد پاکستانیوں نےمختلف موبائل ایپلیکشنز کے ساتھ ذاتی ڈیٹا یا معلومات شیئر کرنے کے بعد ان کا استعمال کیسےہوتا ہے اس بارے میں لاعلم ہونے کا کہا البتہ 35 فیصد نے اس بارے میں جاننے کا بتایا اور 14 فیصد نے اس پر درمیانہ مؤقف اختیار کیا۔سروے کے مطابق 09 فیصد پاکستانی ڈیٹا کے غلط استعمال پر پریشان ہیں جبکہ دنیا کے 39ممالک میں یہ شرح 60 فیصد ہے ذاتی ڈیٹا کے استعمال کے بارے میں لاعلم پاکستانیوں کی شر ح عالمی اوسط سے دو گنا زیادہ ہے۔ 39 ممالک میں 24 فیصد شہری موبائل ایپس کی جانب سے اپنے ذاتی ڈیٹا کے استعمال کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کرتے ہیں البتہ دنیا کے دیگر ممالک کے برخلاف پاکستانیوں میں ذاتی معلومات کے غلط استعمال کی شکایت کم دکھائی دی۔ دنیا کے 39 ممالک کی مجموعی اوسط یعنی 60 فیصد کے برعکس صرف 9 فیصد پاکستانیوں نے ڈیٹا کےغلط استعمال ہونے کا بتایا ۔
گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق ذاتی ڈیٹا کے استعمال سے لاعلم پاکستانیوں کی شر ح کی عالمی اوسط یعنی 24 فیصد سے دُگنی ہے لیکن ذاتی ڈیٹا کے غلط استعمال کی شکایت پاکستان میں عالمی اوسط سے کم ہے۔پاکستان میں ڈیٹا کے غلط استعمال کی جو شکایات آئیں ، ان میں03فیصد نے ایسی جعلی ای میلزآنے کا بتایا جس میں ان سے بینک کی تفصیلات اور دیگر ذاتی معلومات مانگی گئیں ، 02 فیصد نے کمپنیز کی جانب سے spam ای میل موصول ہونے ، 02 فیصد نے ای میل اکاؤ نٹ ہیک ہونے ، 02 فیصد نے ہی بینک اکاؤنٹ یا کریڈیٹ کارڈ ہیک ہونے جبکہ 01فیصد نے ذاتی نوعیت کی معلومات انٹرنیٹ پر لیک ہونے کا بتایا۔