عمران خان کی کال پر مختلف شہروں میں مہنگائی کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج
اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال پر پی ٹی آئی کارکنوں اور شہریوں نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا. سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال پر مختلف شہروں میں شہری اور پی ٹی آئی کارکنان بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔بارش کے باوجود اسلام آباد میں کمرشل مارکیٹ پر بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنان اور عوام جمع ہوئے اور امپورٹڈ حکومت اور مہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔اسی طرح پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی لبرٹی چوک، راولپنڈی کی لال حویلی، ملتان، حیدرآباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، پشاور جب کہ شہر قائد شاہراہ قائدین پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔