خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، پی ٹی آئی ایم پی اے شبیر قریشی گرفتار
پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کو خاتون کو مبینہ ہراساں کرنے کے الزام پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کے خلاف ایک خاتون نے سائیٹ بی تھانے میں مقدمہ درج کروایا۔خاتون نے الزام لگایا کہ شبیر قریشی نے انھیں نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا اور بلانے کے بعد خاتون سے دست اندازی کی۔پولیس حکام نے بتایا کہ مقدمے کے اندراج کے بعد شبیر قریشی کو گرفتار کیا گیا۔