امریکی سیاح کی لاش بھارتی ریاست ہماچل پردیش سے برآمد

31سالہ امریکی سیاح ٹریور بوکسٹاہلر کی لاش بھارتی ریاست ہماچل پردیش سے لاپتہ ہونے کے تین دن بعد ملی ہے۔ لاپتہ امریکی شہری کی لاش ضلع لاہول اور سپیتی میں Keeاورتاشی گینگ کے درمیان ایک کھائی سے برآمد ہوئی ہے۔امریکی شہری گزشتہ ہفتے سپیتی ویلی کا دورہ کرتے ہوئے لاپتہ ہو گیاتھا۔بھارتی پولیس حکام کے مطابق سرچ ٹیم نے کھائی میں پھنسے پیراشوٹ کوڈرون کے ذریعے تلاش کیا۔ ریسکیو ٹیموں نے لاش کوکھائی سے نکالا۔بھارتی حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی شہری کی موت ایک حادثہ کا نتیجہ ہے ۔ مزید تفتیش جاری ہے.