ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی ۔
ائیر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔سبکدوش سربراہ راؤ قمر سلیمان نے شمشیر کمان ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کے حوالے کی۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ملکی دفاع کے لیے اہم خدمات انجام دیں۔ پی اے ایف نے بطور ٹیم کام کرکے کامیابیاں حاصل کیں۔ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانا ہوں گے۔ طاہر رفیق بٹ پاک فضائیہ کے بیسویں سربراہ ہیں جنہیں راؤ قمر سلمان کی ریٹائرمنٹ کے بعد صدرآصف زرداری نے سات مارچ کو ائیر چیف مارشل کے عہدے پر مقرر کیا تھا۔ طاہر رفیق بٹ انیس سو پچپن میں پیدا ہوئے۔ وہ مارچ انیس سو ستتر میں رسالپوراکیڈمی سے پاس آؤٹ ہوئے وائس ائیر چیف سمیت مختلف عہدوں پر فرائض انجام دیے۔ وہ تمغہ ہلال امتیاز ملٹری، ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ رسالت حاصل کر چکے ہیں۔