مولانا فضل الرحمن پاکستان کی سیاسی تاریخ کے سب سے بڑے منافق ہیں،سونامی نواز زرداری دوغلا کردار گٹھ جوڑ کے باعث آئے گا۔ عمران خان
صوبائی دارالحکومت لاہور میں پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے تحریک انصاف میں ضم ہونے کے موقع پر اپنی رہائیشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نون لیگ اور پی۔پی سونامی کے خوف سے مک مکا کرکے اکٹھے ہوچکے ہیں مگر انکی جماعت ان دونوں کا بھرپور مقابلہ کرے گی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر نیٹو سپلائی لائین بحال کی جاتی ہے تو پیپلز پارٹی کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ نون کا بھی دوغلا کردار عوام کے سامنے آجائے گا۔ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بھتے کے خلاف ہڑتال پر انہوں نے کہا کہ اگر متحدہ بھتے کے خلاف آٹھ کھڑی ہوئی ہے تو وہ اسکے ساتھ ہیں مگر اب کراچی میں بھتہ لینے والی اور بہت سی پارٹیاں آگئی ہیں۔ تحریک انصاف کے چیرمین کا کہنا تھا کہ آئی۔ایس۔آئی نے کبھی ان سے رابطہ نہیں کیا اور سونامی جنرل پاشا کے باعث نہیں زرداری نواز حرکتوں کے باعث آئے گا۔ عمراں خان نے مولانا فضل الرحمن کے بارے میں کہا کہ مولانا نے اسلام کے نام پر کافی پیسہ بنایا اور لوگوں کے بچے قتل کروائے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ڈیوکریٹیک پارٹی کے چیرمین نوابزدہ منصور احمد نے عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں عوامی حقوق کی بازیابی کیلئے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ بعد آزان عمران خان نے تحریک انصاف خواتین ونگ کے زیراہتمام زمان پارک میں ہونے والے جلسے سے بھی خطاب کیا۔اس سے قبل عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال کو عطیات دینے والی شخصیات کے اعزا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوکت خانم میموریل ہسپتال میں آج بھی ستر فیصد مریضوں کا علاج مفت کیا جارہا ہے جبکہ ہسپتال کے چالیس فیصد اخراجات بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے عطیات سے پورے ہوتے ہیں۔