صولت مرزا کے بیان کے بعد ایم کیوایم کے آٹھ رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل
مچھ جیل کی کال کوٹھڑی میں قید صولت مرزا کے بیان نے ہلچل مچادی،صولت مرزا نے اپنے بیان میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اوردیگررہنماؤں پرٹارگٹ کلنگ سمیت سنگین الزامات عائد کردیئے،جس پر وزارت داخلہ نے ایم کیوایم کے آٹھ رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل کرلیے ہیں،ذرائع کے مطابقبابرغوری ، حیدرعباس رضوی ، عامرخان،خالد مقبول صدیقی ، فیصل سبزواری، طاہر مشہدی اور وسیم اختر کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پرایم کیوایم کے رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے