تیونس میں پارلیمنٹ سے متصل میوزیم میں مسلح افراد فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد انیس ہوگئی
تیونس کے وزیر اعظم حبیب الصید نے تیونس کے دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پارلمنٹ سے متصل قومی میوزیم پر فائرنگ کے واقعے میں 17 سیاحوں سمیت انیس افراد ہلاک ہوئے ہیں،الصید نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق پولینڈ، اٹلی،جاپان، جرمنی اور اسپین سے تھا۔ سرکاری ٹی وی کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا ہےپولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے،،گذشتہ روز دارالحکومت تیونس میں پارلیمان کی عمارت کے قریب اس قومی میوزم میں دو مسلح افراد نے داخل ہوکر فائرنگ شروع کر دی تھی اس واقعے میں مسلح افراد نے میوزیم کی عمارت میں 10سیاحوں کو بھی یرغمال بنا لیا تھا،،جن کو بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رہا کرا لیا تھا،،جاپان کے وزیراعظم ایبے اور امریکی خاتون اول مشعل اوباما سمیت عالمی رہنماؤں نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے