مارشل سہیل امان نے صدر اور وزیر اعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی

وزیر اعظم ہاوس کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر اعظم نوازشریف نے نئے ایئر چیف کو عہدہ سنھبالنے پر مبارکباد پیش کی اور توقع کا اظہار کیا کہ وہ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت بڑھانے میں اپنا کردارا ادا کریں گے جس سے پاک فضائیہ مزید موثر ہو سکے گی،ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے بھی ایئر چیف کو ملاقات کے دوران نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاک فضائیہ انکی صلاحیتوں اور قائدانہ خوبیوں سے مستفید ہوگی