فاٹا سےسینیٹ کی چار نشستوں کے لیے پولنگ کل پارلیمنٹ ہا ؤس میں ہو گی
سینٹ میں فاٹا کی چار نشستوں کے لیے پولنگ صبح نو بجے شروع ہو گی جو شام چار بجے تک جاری رہےگی،الیکشن کمیش کی جانب سے عثمان علی کوالیکشن کیلئے ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ الیکشن کے لیے ضا بطہ اخلاق بھی جا ری کر دیا گیا،الیکشن میں اراکین اسمبلی کو مو با ئل فون اورالیکٹرک ڈیوائس سینیٹ ہال میں لیجانے کی اجازت نہیں ہوگی،دوسری طرف الیکشن کمیشن نے فا ٹا الکشن روکنے سے متعلق عباس آفریدی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی،الیکشن کمیشن کےمطابق درخواست میں کسی کو فریق نہیں بنا یا گیا۔