صولت مرزا کے بیان کے بعد گورنر عشرت العباد کو تحقیقات میں شامل کیا جائے: شیریں مزاری

اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نے کہا صولت مرزا کے بیان کے بعد گورنر سندھ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔ عشرت العباد کو آئین کے تحت استثنیٰ حاصل ہے۔ اس لئے انہیں گورنر کے عہدے سے ہٹا کر تحقیقات میں شامل کیا جائے۔ ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ صولت مرزا کے بیان کی روشنی میں کی جانے والی تحقیقات جلد قوم کے سامنے رکھی جائیں۔