اسلام آباد یونائٹڈ کے لیوک رونکی نے پی ایس ایل تھری کی تیز ترین ففٹی بنادی
پاکستان سپر لیگ کے سپر میچز جاری ہیں۔ بڑے ایونٹ میں کھلاڑیوں نے کئی ریکارڈ قائم کئے۔ بیٹنگ باؤلنگ سمیت تینوں شعبوں میں کھلاڑیوں کی کارکردگی بھی شاندار رہی۔ دبئی میں کھیلے گئے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائٹڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین لیوک رونکی نے کراچی کنگز کیخلاف تیز ترین ففٹی بناڈالی۔ انہوں نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 19گیندوں پر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔۔ رونکی نے کوالیفائر میں39گیندوں پر94رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی۔۔اس سے قبل رونکی نے لاہورقلندرز کیخلاف 22 اور کراچی کنگز کے خلاف کھیلتے ہوئے23گیندوں پرتیز ترین ففٹیز سکور کر رکھی ہیں۔ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹس اور لاہور قلندرز کے ڈیوچ نے بھی ستائیس ستائیس گیندوں پر ففٹیاں بنائیں