رواں مالی سال کے دوران مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کی فروخت میں 23 فیصد کا اضافہ
رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کی فروخت میں 23 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ملک میں تیار کی جانے والی کاروں، ہلکی کمرشل گاڑیوں، ویگنوں اور جیپوں کی فروخت ایک لاکھ 70 ہزار 354 یونٹس تک بڑھ گئی۔ اس طرح گذشتہ سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران فروخت میں 23 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔