ترکی نے پاکستان کے ساتھ لازوال دوستی کا ایک اور ثبوت دے دیا

ترکی اور پاکستان کے بردارانہ تعلقات میں ایک اور اہم پیشرفت،، ترک وزارتِ مواصلات، خبررسانی اورجہازرانی کے مطابق ،23 مارچ کے دن یوم پاکستان کے موقع پراستنبول کے تمام پلوں کو پاکستانی پرچم کے رنگوں سے منور کیا جائے گا،، تئیس مارچ کو ایشیا اور یورپ کو ملانے والے تمام پلوں پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہوگی ،، اس سے قبل کبھی بھی ایشیا اور یورپ کے سنگم پر واقع کسی بھی پل پر کسی غیر ملکی پرچم کو جگہ نہیں دی گئی،، اس سے قبل ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں ترکی وہ واحد ملک تھا جس نے پاکستان کا ساتھ دیا تھا