کرپشن کے خاتمہ کیلیے جو ہوسکا کریں گے۔کرپٹ افراد سے پائی پائی وصول کریں گے۔نیب کسی قسم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں۔چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال
لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب ریٹائرڈ جسٹس جاویداقبال کا کہنا تھا کہ معاشرے سے برائیوں کو ختم کرنا صرف چیئرمین نیب کا کام نہیں۔ کرپشن کا خاتمہ کرنا سب کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے فرض کی ادائیگی کیلئے ان سے جو ہو سکے گا وہ کسی کی بھی پروا کیے بغیر کرینگے۔ معاشرے کا ہر فرد کرپشن کے خاتمے کےلے کردار ادا کرے۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کسی قسم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے۔ ادارے کا مقصد ملک کو کرپشن سے پاک کرنا ہے۔ اس کے بعد چیئرمین نیب لاہور آفس پہنچے جہاں ڈی جی نیب نے انہیں ہائی پروفائل کیسز پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ملک چوراسی ارب ڈالر کا مقروض ہے۔ کرپٹ عناصر سے پائی پائی وصول کریں گے۔ انہوں نے احکامات جاری کیے کہ کرپشن میں ملوث تمام لوگوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے