ایران نے امریکہ کی جانب سے تہران کے خلاف پابندیوں کو انسانیت کےخلاف جرائم قرار دیا
ایران نے امریکہ کی جانب سے تہران کے خلاف پابندیوں کو انسانیت کےخلاف جرائم قرار دیاہے۔ سرکاری ٹیلی ویژن پر براہ راست خطاب میں ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران ملک پر عائد پابندیوں سے متعلق امریکی حکام کےخلاف قانونی چارہ جوئی کرے گا۔