کرکٹ کے فروغ کے سات ساتھ پاکستان کا نام روشن ہو گا :کامران خان
کرکٹ کے فروغ کے سات ساتھ پاکستان کا نام روشن ہو گا اور نوجوان نسل بے راہ روی سے چھٹکارہ حاصل کر کے صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب ہو گی ان خیالات کا اظھار کوونٹری سٹی کونسل کے کابینہ ممبر کامران خان نے کوونٹری سنڈے لیگ کرکٹ کلب کی تقریب انعامات سے کی انھوں نے کہا کہ موجودہ افراتفری اور نفسا نفسی کے دور میں اپنی صحت کا خیال رکھنا اور کھیل کو وقت دینا انتہائی ضروری ہے کھیل کو وقت دے کر ہم بہت ساری برائیوں سے بچ سکتے ہیں اور ایک مثبت صحت مند معاشرہ قاہم کر سکتے ہیں کوونٹری سٹی کونسل صحت مندانہ سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں ہر مملکن تعاون کرے گی کھیلوں کو فرقان دینا سٹی کونسل کی اولین ترجیع ہے انھوں نے کہا کہ ہمارا تعاون ہمیشہ جاری رہے گا کرکٹ کلب کے نوجوان آرگنائزر فرحان آزاد نے کہا کہ ہمارے کلب کا مقصد نوجوانوں کو متحرک رکھنا اور کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہے کھیل بالخصوص کرکٹ جہاں پاکستان کی پہچان ہے وہاں نوجوانؤں کا ہر دلعزیز مشغلہ بھی ہے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ کھیلوں میں دلچسپی لیں . اس موقع پر دیگر کھلاڑیوں نے کہا کہ وہ کرکٹ کھیل کر اپنی ایک پہچان بنانا چاہتے ہیں کرکٹ ہمیں فٹ رہنے کے طریقے سکھاتا ہے نوجوان کرکٹ میں گہری دلچسپی لیتے ہیں بلکہ کرکٹ ہارے خون میں شامل ہے کھلاڑیوں کی بہترین کاکرددگی پر سٹی کونسل کے کابینہ ممبر کامران خان نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے