وزیراعظم نے افغانستان کو ٹیسٹ کرکٹ میں اس کی ٹیم کی پہلی کامیابی پر مبارکباد دی
وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کو ٹیسٹ کرکٹ میں اس کی ٹیم کی پہلی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے پیر کی رات ایک ٹویٹ میں کہا کہ افغان کرکٹرز نے بین الاقوامی کرکٹ میں شامل ہونے کے بعد مختصر عرصے میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔