وزیراطلاعات کا بیلاروس کیساتھ تعلقات مزید مضبوط کرنے حکومت کے عزم کا اظہار
وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے بیلاروس کے ساتھ بالخصوص ثقافت اور مواصلات کے شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط کرنے کے حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔ وہ بیلاروس کی خبررساں ایجنسی بیلٹا کے ڈائریکٹر جنرل ایرینا AKULOVICH سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ بیلاروس کے سفیر ANDREI ERMOLDVICH بھی اس موقع پر موجود تھے۔