چین کاکرتارپورراہداری کے معاملے پرغور کیلئے پاک بھارت اجلاس کاخیرمقدم
چین نے کرتارپورراہداری کے معاملے پرغوراوراس حوالے سے طریقہ کارکوحتمی شکل دینے کیلئے پاکستان اوربھارت کے درمیان اجلاس کاخیرمقدم کیاہے۔ بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ کے دوران وزارت خارجہ کے ترجمان Geng Shuang نے امیدظاہر کی کہ اس پیشرفت سے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی مزیدکم کرنے میں مددملے گی اور خطے کی صورتحال بہتر ہوگی۔Geng Shuang نے دونو ں ممالک پرزوردیاکہ وہ مذاکرات کے ذریعے اختلافات ختم کرنے کے لئے خیرسگالی کامظاہرہ کریں اورملکرعلاقائی امن واستحکام کاتحفظ کریں