تحریک انصاف کی قیادت بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے:عامرمحمودکیانی
وزیرصحت عامرمحمودکیانی نے کہاہے کہ حکومت قومی احتساب بیورو کے قوانین کومزیدبہتر بنانے کے لئے متعلقہ قوانین میں ترامیم لانے کی خواہشمندہے۔نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ نوازاور پیپلزپارٹی نیب قوانین میں اصلاحات لانے میں ناکام رہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی قیادت ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پُرعزم ہے۔