ایران، شام اور عراق کاامریکہ سے شام سے فوجی واپس بلانے کا مطالبہ
ایران، شام اور عراق نے امریکہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ شام سے اپنے فوجی واپس بلائے۔یہ بات شام کے وزیردفاع جنرل علی عبداللہ ایوب نے دمشق میں ایران کے مسلح افواج کے سربراہ میجرجنرل محمدBaqeri اور عراق کے لیفٹیننٹ جنرل Othman al Ghanimi سے ملاقات کے بعدکہی۔شام کے وزیردفاع نے کہاکہ اگرامریکی نوازکرداتحادیوں نے ریاستی عملداری کی بحالی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی تو حکومت اُن کے خلاف طاقت کااستعمال کرے گی۔