حکومت عوام کو تعلیم اور صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے:وفاقی وزیر شفقت محمود
تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت انسانی وسائل کی ترقی اور عوام کو تعلیم اور صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں افرادی قوت کے حوالے سے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا بنیادی مقصد عوام کو غربت سے باہرنکالنا اور ان کی زندگی میں بہتری لاناہے۔انہوں نے کہاکہ شرح خواندگی میں بہتری لانے کی کوششیں جاری ہیں جو ایک بڑاچیلنج ہے اور چارسال میں شرح خواندگی کو سترفیصدتک پہنچانے کے لئے تعلیم بالغاں کے سات لاکھ مراکز اور بیس لاکھ اساتذہ درکار ہوں گے۔