اسرائیل اپنی سیکیورٹی فورسز کے قواعد وضوابط کوقوانین کے عالمی ضابطوں کے مطابق لانے پرنظرثانی کرے:اقوام متحدہ
اقوام متحدہ نے اسرائیل سے اس بات کو فوری یقینی بنانے پرزوردیاہے کہ وہ اپنی سیکیورٹی فورسز کے قواعد وضوابط کوقوانین کے عالمی ضابطوں کے مطابق لانے پرنظرثانی کرے۔ غزہ میں فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہروں کے بارے میں اقوام متحدہ کے آزادانہ تحقیقاتی کمیشن نے عالمی ادارے کی انسانی حقوق کونسل کوغزہ میں گزشتہ سال احتجاجی مظاہروں کے دوران ہونے والی اموات اور زخمیوں کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کی۔رپورٹ میں غزہ میں فلسطینی مظاہرین کے خلاف مہلک ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق اسرائیلی فوج کے احکامات کاجائزہ بھی لیاگیاہے۔