نیب ، ادارے پردبائوڈالنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی شخص کوگرفتارکرنے کیلئے بااختیارہے:شہزاد
احتساب کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاداکبرنے کہاہے کہ قومی احتساب بیورو، ادارے پردبائوڈالنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی شخص کوگرفتارکرنے کے لئے با اختیارہے۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیب نے منی لانڈرنگ کاریکارڈ حاصل کرلیاہے۔انہوں نے کہاکہ جعلی اکائونٹس کے معاملے پرنیب جلد مزید ریفرنس دائرکرے گا۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم انجائنا نہیں بلکہ ذیابیطس کے مرض میں مبتلاہیں۔