وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں تیس نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تیس نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق احتساب عدالت نمبر دو راولپنڈی کی بطور احتساب عدالت نمبر تین اسلام آباد منتقلی پر غور کیا جائے گا۔ ریونیو ڈویژن ایف بی آر میں اصلاحات کے مجوزہ پلان پر کابینہ کو بریفنگ دے گا۔ ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام میں ہونیوالی پیش رفت پر بھی غورکرے گی۔ علاوہ ازیں متروکہ وقف املاک بورڈ پر ٹاسک فورس کا قیام بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔مختلف ایئر لائنز اور نجی چارٹرز کے لائسنس کی منظوری اور توسیع بھی ایجنڈے کا حصہ ہے