رحیم یار خان: مضر صحت کھانا کھانے سے 16 افراد کی حالت غیر
رحیم یار خان میں مضر صحت کھانا کھانے سے سولہ افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں ظاہر پیر روڈ پر ہوٹل میں مضر صحت دال کھانے سے سولہ افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مختلف لوگوں نے ظاہر پیر روڈ کے ہوٹل سے دال خریدی تھی۔ متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں