کالعدم تنظیموں کی الیکشن میں سپورٹ لینے والوں کوالگ کرناچاہیے،بلاول بھٹو
کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی الیکشن میں سپورٹ لینے والوں کوالگ کرناچاہیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت کو کالعدم تنظیموں کی الیکشن میں سپورٹ لینے والوں کوالگ کرناچاہیے، ایسےوزراءکو بھی وفاقی کابینہ سے الگ کردینا چاہیے انہوں نے اپنے ٹوئٹر بیان میں لکھا کہ حکومت کو انتہاپسندی،کالعدم تنظیموں کی ماضی کی طرح سپورٹ نہیں کرنی چاہیے بلکہ ایسے گروپوں سےحکومت کودوری اختیار کرنی چاہیے، ایسےوزراءکونکالنےکےمطالبے پر مجھے اینٹی اسٹیٹ قراردےدیا۔ بلاول بھٹو نے مزید لکھا کہ موت کی دھمکیاں اور نیب نوٹسز دیئے گئے،یہ سب کچھ ہمیں اصولی موقف سے نہیں ہٹاسکتے،این ایس سی پارلیمنٹری کمیٹی بناکرگروپوں کیخلاف کارروائی کریں۔