روس میں کرائسٹ چرچ جیسا حملہ نہیں ہونے دیں گے۔ روسی صدر کا اظہار عزم
روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشت گردانہ حملہ نہیں ہونے دیں گے۔غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق روس کے صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشت گردانہ حملہ نہیں ہونے دیں گے کریمیا میں مسلمان رہنماﺅں سے گفتگو میں روسی صدر نے کہا کہ روس کو ایسے واقعات سے محفوظ رکھنے کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔نیوزی لینڈ سانحہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کا مقصد نیوزی لینڈ میں صورتحال خراب کرنا تھا۔