پاکستان مخالف حلقوں کو خوش کرنے کی کوشش پر بلاول کو شرم آنی چاہیئے، سینٹرفیصل جاوید

اسلام آباد : سینٹرفیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ہمارے بہادرسپاہیوں نے امن کیلئے جو کچھ کیا بلاول اس پر پانی پھیرنا چاہتے ہیں، پاکستان مخالف حلقوں کو خوش کرنےکی کوشش پر ان کوشرم آنی چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینٹرفیصل جاوید نے بلاول بھٹو کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول پاکستان کی منفی تصویر کشی میں مصروف ہیں، ہمارے بہادرسپاہیوں نےامن کیلئےجوکچھ کیابلاول اس پرپانی پھیرناچاہتےہیں۔ فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان پوری دنیا کیلئے امن کا پیغامبر بن کر ابھرا ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہم نے 70 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا، بلاول قوم کو بتائیں وہ کس کی زبان بول رہے ہیں۔