انسان بڑا کمزور ہے نواز شریف جیسا وقت کسی پر بھی آسکتا ہے، حمزہ شہباز

اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے نومولودسیاستدان نوازشریف کی صحت پرسیاست چمکارہے ہیں،انسان بڑا کمزور ہے نواز شریف جیسا وقت کسی پر بھی آسکتاہے۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نوازشریف کی ایک میڈیکل ہسٹری ہے، نوازشریف کو7اسٹنٹ ڈل چکےہیں، نومولود سیاستدان نوازشریف کی صحت پرسیاست چمکارہےہیں۔ ،حمزہ شہباز کا کہنا تھا انسان بڑاکمزورہےنوازشریف جیساوقت کسی پربھی آسکتاہے، سیاست میں اچھی روایات کوجنم دیناچاہئے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کررہا، خان صاحب گرے تو نواز شریف اسپتال پہنچے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا نومولود سیاستدان وزارت کی کرسی پکی کرنے کیلئے باتیں کرتے ہیں، عمران خان ان نومولود سیاستدانوں کو روکیں۔