چین:جاپانی کار ساز کمپنی ٹیوٹا3643گاڑیاں واپس منگوائے گی
جاپانی کار ساز کمپنی ٹیوٹا3643گاڑیاں واپس منگوائے گی۔ ان گاڑیوں کے ٹائروں میں نقائص پائے گئے ہیں جو حادثات کا باعث بن سکتے ہیں منصوبے کے مطابق ٹیوٹا موٹر چائنہ انوسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ مارکیٹ قواعد کے مطابق یہ گاڑیاں واپس منگوارہی ہے۔ان میں 2396درآمد ہونے والی لیکسز ایل ایس500ایچ14جون 2017 اور 18جولائی 2018 کے درمیان تیار کی گئی تھیں جبکہ 1247درآمدی لیکسز ایل ایس350 نومبر2017 اور جولائی2018 کے درمیان تیار ہوئیں تھی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان گاڑیوں کے نقائص بلا معاوضہ درست کر دے گی.