پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ائیر انڈیا کو 60 کروڑ کا نقصان
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ائیر انڈیا کو 16مارچ سے اب تک ساٹھ کروڑ کا نقصان ہوگیا۔ پروازوں کو یورپ اور امریکا پہنچنے کے لیے گجرات، بحیرہ عرب سے ہو کر جانا پڑ رہا ہے، گزشتہ ہفتے دو بھارتی طیارے ٹکرانے سے بال بال بچے۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے بھارت پریشان ہو گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر انڈیا کو 16مارچ سے اب تک ساٹھ کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔ امریکا اور یورپی ممالک میں جانے کے لیے بھارتی طیاروں کو پہلے جنوبی گجرات اور بحیرہ عرب سے ہو کر جانا پڑ رہا ہے جبکہ ری فیول کیلئے شارجہ اور ویانا میں لینڈ کرنا پڑتا ہے۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے مغربی ممالک کا فاصلہ مزید چار گھنٹے بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے بھارتی مسافر پریشانی کا شکار ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے گزشتہ ہفتے ممبئی کی فضائی حدود میں دو بین الاقوامی جہاز ایک دوسرے سے ٹکرانے سے بال بال بچے۔