سیالکوٹ : نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے 9 پاکستانیوں سمیت پچاس نمازیوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی

نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے 9 پاکستانیوں سمیت پچاس نمازیوں کی غائبانہ نماز جنازہ شہاب پورہ روڈ پر ادا کردی گئی, غائبانہ نماز جنازہ میں سابق رکن صوبائی اسمبلی انجینئر عمران اشرف، نعیم اختر، احسان الہی و شہریوں کی شرکت, غائبانہ نماز جنازہ پاک فوج کے ریٹائرڈ اہلکار محمد اسلم نے ادا کی اور دعائے مغفرت کروائی.