نیاپاکستان ہائوسنگ سکیم غریب طبقے کیلئے ایک تحفہ ہے۔گورنر پنجاب
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ نیاپاکستان ہائوسنگ سکیم غریب طبقے کیلئے ایک تحفہ ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت کمزور طبقے کو اوپر لانے کی پالیسی پر گامزن ہے، وزیراعظم عمران خان کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں وہ ملکی ترقی چاہتے ہیں، نیا پاکستان ہائوسنگ متوسط اور غریب طبقے کیلئے حکومت کا تحفہ ہے، وزیراعظم غریب طبقے کا اپنے ذاتی گھر کا خواب پورا کر رہے ہیں، کسی بھی فرد کیلئے اپنا گھر ہونا کسی نعمت سے کم نہیں ہوتا، حکومت متوسط طبقے کو مضبوط کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار کوئی حکومت غریبوں کی ترقی کے لیے عملی کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنائیں۔