وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا تیسرا اجلاس
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا تیسرا اجلاس اجلا س میں ایل ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پالیسی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس کے شرکاء نے ڈیپوٹیشن پالیسی کے حوالے سے تجاویز پیش کیں وزیر اعلی عثمان بزدار کی ایل ڈی اے میں افسران کی ڈیپوٹیشن پالیسی کو یکساں اور حقیقت پسندانہ بنانے کی ہدایت ڈیپوٹیشن پالیسی کا جائزہ لینے کے لئے سب کمیٹی تشکیل دی جائے - عثمان بزدار سب کمیٹی 7 روز کے اندر ڈیپوٹیشن پالیسی کے بارے میں حتمی رپورٹ پیش کرے - عثمان بزدار ڈیپوٹیشن پالیسی کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر کے فائنل سفارشات پیش کی جائیں -عثمان بزدار جوبلی ٹاؤن میں رہائشی پلاٹ قواعد و ضوابط کے تحت پناہ گاہ اتھارٹی کو دینے کی منظوری رہائشی پلاٹ صرف پناہ گاہ کے قیام کیلئے ہی استعمال ہو سکے گا ایل ڈی اے کا دائرہ کار دوبارہ لاہور تک محدود کرنے کا اصولی فیصلہ وزیر اعلی عثمان بزدار کی اس ضمن میں باقاعدہ سمری پیش کرنے کی ہدایت ایل ڈی اے کا دائرہ کار دوبارہ لاہور تک محدود کرنے کے لئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 1975ء میں ضروری ترامیم کی جائیں گی لاہور کے شہریوں کی سہولت کیلئے نئے منصوبے شروع کئے ہیں۔ ایل ڈی اے کی جانب سے اپارٹمنٹس کی تعمیر کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس منصوبے سے کم آمدن والے طبقات کو اپنی چھت ملے گی۔ ایل ڈی اے میں ریفارمز کرکے اسے پبلک فرینڈلی ادارہ بنایا گیا ہے۔ شہریوں کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہماری حکومت کا عزم ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے ادارے کے اہم امور کے بارے میں بریفنگ دی صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید،وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود، رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا،پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام کی اجلاس میں شرکت