کورونا موسمی بیماری بن کر رہ جائے گی۔ اقوام متحدہ کا انکشاف
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ کورونا موسمی بیماری بن کر رہ جائے گی۔اقوام متحدہ کی ورلڈ میٹرو لوجیکل آرگنائزیشن کی 16 رکنی ٹیم کے مطابق تنفس کی بیماریاں عام طور پر موسمیاتی ہوتی ہیں اس لیے غالب امکان ہے کہ کورونا بھی کچھ عرصے کے بعد نزلہ زکام کی طرح موسم سرما کی بیماری بن سکتی ہے۔