رمضان ریلیف پیکیج، چینی خریداری کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز کو مشکلات
یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن رمضان میں 50 ہزار ٹن چینی کی سپلائی کے لیے کوشش کر رہی ہے۔ چینی کی فی کلو قیمت پر سبسڈی 40 روپے مقرر کی گئی ہے اور 50 ہزار ٹن چینی کے لیے 2 ارب روپے کی سبسڈی مقرر ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز نے 40 ہزار ٹن کی بولیاں طلب کیں ہیں۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظور شدہ دستاویز کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی فی کلو سبسڈی 40 روپے منظور کی گئی ہے ۔ یوٹیلٹی سٹورز کو سب سے کم ریٹ 94 روپے 10 پیسے فی کلو ملا، جس پر چینی کے ملک بھر میں ترسیلی اخراجات 8 روپے فی کلو ہیں اور چینی کم از کم 102 روپے 10 پیسے فی کلو میں پڑے گی۔