صدرعارف علوی سے کویتی وزیرِ خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد نصیر المحمد الاحمد الجابرالصباح کی ملاقات,دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت لانےپر اتفاق
صدرڈاکٹر عارف علوی سے کویتی وزیرِ خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد نصیر المحمد الاحمد الجابرالصباح کی ملاقات. پاکستان اور کویت کا تعلیم،صحت،تجارت اورمعیشت میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور،اعلامیہ کے مطابق دونوں برادر ممالک کا باہمی فائدےکیلئے دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت لانےپر اتفاق۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان برادر ملک کویت کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے, پاکستان کویت کو ہنر مند افرادی قوت اور دیگر پیشہ ور افراد مہیا کرسکتا ہے، کویت سی پیک کے منصوبوں میں سرمایہ کاری سے معاشی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔