محسن نقوی نے بچوں سے چلڈرن ہوم میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا انجمن سلیمانیہ چلڈرن ہوم کا دورہ محسن نقوی نے بے سہارا بچوں کے لئے چلڈرن ہوم میں سہولتوں کا جائزہ لیا محسن نقوی نے بچوں سے چلڈرن ہوم میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا وزیراعلیٰ محسن نقوی بچوں کے کمروں میں گئے اور تعلیم و غیر نصابی سرگرمیوں کے بارے میں پوچھا وزیراعلیٰ محسن نقوی کی بچوں کا طبی معائنہ کرانے کی ہدایت چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹرز سے تمام بچوں کا طبی معائنہ کرایاجائے۔ چند روز قبل بھی چلڈرن ہوم کا دورہ کیا، اس وقت صورتحال دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔ خوشی ہے کہ اب چلڈرن ہوم میں بچوں کے لئے سہولتوں کو بہتر بنایاگیاہے۔ نبی پاکؐ نے بچوں سے محبت اورپیارکا درس دیا ہے۔ نبی پاکؐ کی سنت پر عمل کرناہم سب کیلئے باعث اعزاز ہے۔ آپ کا ہر طرح سے خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔محسن نقوی